QR CodeQR Code

ملتان، وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی نائب صدر راجہ مصطفی حیدر کی مسجد آل عبا میں نوجوانوں سے ملاقات 

8 Jun 2024 10:28

 نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے وحدت یوتھ کے مرکزی نائب صدر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی آج ماضی سے زیادہ ذمہ داریاں ہیں، جوں جوں استعمار اور دشمن کے حربے بڑھ رہے ہیں اسی طرح نوجوانوں کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی نائب صدر راجہ مصطفی حیدر نے دورہ ملتان کے دوران مسجد و امام بارگاہ آل عباء گارڈ ن ٹائون کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر رانا تیمور حسن بھی ان کے ہمراہ تھے، راجہ مصطفی حیدر نے نوجوانوں اور مومنین سے ملاقات کی اور ان سے خطاب بھی کیا۔ اُنہوں نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کی ذمہ داریوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی آج ماضی سے زیادہ ذمہ داریاں ہیں، جوں جوں استعمار اور دشمن کے حربے بڑھ رہے ہیں اسی طرح نوجوانوں کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے، کیونکہ استعمار اس وقت جتنا نوجوانوں کو اپنی طرف مائل کرنے پر کام کررہا ہے اتنا کسی پر نہیں کررہا، ہمیں اپنے نوجوانوں کی تربیت اس انداز میں کرنی ہے کہ وہ امام وقت کے سچے سپاہی ثابت ہوں۔ اس موقع پر سینیئر تنظیمی رہنما غضنفر جعفری اور دیگر موجود تھے۔ 


خبر کا کوڈ: 1140385

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1140385/ملتان-وحدت-یوتھ-پاکستان-کے-مرکزی-نائب-صدر-راجہ-مصطفی-حیدر-کی-مسجد-آل-عبا-میں-نوجوانوں-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com