QR CodeQR Code

سنی اتحاد کونسل کا بھی ہتک عزت بل کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

9 Jun 2024 17:15

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ ہتک عزت بل پر بلی تھیلے سے باہر آ چکی ہے، ہتک عزت بل کہاں سے چلا؟ کیا کیا ڈرامے بازی کی گئیں، گورنر بیرون ملک چلے گئے، سپیکر قائم مقام گورنر بنا تو اس پر دستخط کر دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بل کیخلاف عدالت میں جا رہے ہیں، صحافیوں کے ساتھ ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل نے ہتک عزت بل کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ ہتک عزت بل پر بلی تھیلے سے باہر آ چکی ہے، ہتک عزت بل کہاں سے چلا؟ کیا کیا ڈرامے بازی کی گئیں، گورنر بیرون ملک چلے گئے، سپیکر قائم مقام گورنر بنا تو اس پر دستخط کر دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بل کیخلاف عدالت میں جا رہے ہیں، صحافیوں کے ساتھ ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔ اس سے قبل پنجاب یونین آف جرنلسٹس اور لاہور پریس کلب نے بھی اس بل کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہا کہ یہ بل آئین اور قانون کیخلاف ہے، اس سے صحافیوں کی آواز دبانے کی سازش کی بُو آ رہی ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 1140369

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1140369/سنی-اتحاد-کونسل-کا-بھی-ہتک-عزت-بل-کیخلاف-عدالت-جانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com