یمنی سواحل کے قریب ایک اور صیہونی بحری جہاز کو ''سکیورٹی حادثہ''
7 Jun 2024 21:46
برطانوی سیکیورٹی کمپنی نے یمن کے بندرگاہی شہر موخا کے سواحل سے 19 ناٹیکل میل دور بحیرہ احمر میں ایک صیہونی بحری جہاز کے قریب دھماکے کی اطلاع دی ہے
اسلام ٹائمز۔ برطانوی سکیورٹی کمپنی ایمبری نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس بحری جہاز کا نشانہ بنایا جانا، بحیرہ احمر میں صیہونی بحری جہازوں پر یمنی حملوں کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔
برطانوی سکیورٹی کمپنی نے مزید تفصیلات کا ذکر نہیں کیا اور نشانہ بنائے گئے صیہونی بحری جہاز کے بارے صرف یہی بتایا کہ یہ بحری جہاز یورپ سے متحدہ عرب امارات کے لئے روانہ ہوا تھا۔
واضح رہے کہ یمنی مسلح افواج نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے غاصب اسرائیلی رژیم سے متعلق کسی بھی بحری جہاز کو بحیرہ احمر سے گزرنے نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ: 1140283