علی باقری استنبول روانہ ہو گئے
7 Jun 2024 15:08
استنبول میں اپنے قیام کے دوران علی باقری اقتصادی تعاون تنظیم (D8) کے جلاس سے خطاب کریں گے۔ جبکہ اس اجلاس میں شریک دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات بھی اُن کے شیڈول حصہ ہے۔
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ "علی باقری" استنبول روانہ ہو گئے۔ علی باقری کے دورہ استنبول کا مقصد D8 تنظیم کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کرنا ہے۔ یہ اجلاس غزہ میں جاری صیہونی جرائم کے حوالے سے بلایا گیا ہے۔ یہ اجلاس اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے فلسطین کاز اور صیہونی رژیم کے مقابلے میں مقاومت کی حمایت کا ایک سفارتی موقع ہے۔ واضح رہے کہ غزہ کے موضوع پر 8 ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی تعاون تنظیم (D8) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا غیر معمولی اجلاس کل بروز ہفتہ 8 جون 2024 کو استنبول کے تاریخی محل دولما باغچے میں منعقد ہوگا۔ استنبول میں اپنے قیام کے دوران علی باقری اس جلاس سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ اس اجلاس میں شریک دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں صیہونی رژیم کی جارحیت کو روکنے کے لئے اسلامی ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔ نیز غزہ کی پٹی اور رفح میں امدادی سامان کی فوری ترسیل بھی ان رہنماوں کی گفتگو کا محور ہو گی۔ یاد رہے کہ 8 ترقی پذیر اسلامی ممالک کا یہ اتحاد 1997ء میں عمل میں آیا جس میں ایران، ترکی، پاکستان، بنگلہ دیش، ملائیشیا، انڈونیشیا، مصر اور نائجیریا شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1140213