QR CodeQR Code

وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی نائب صدر راجہ مصطفی حیدر کا دورہ ملتان، ڈویژنل کابینہ اور ممبران سے ملاقات 

7 Jun 2024 15:19

راجہ مصطفی حیدر نے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے معاشرے میں نوجوانوں کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ کسی بھی معاشرے کی طاقت اور اُس کا مستقبل اُس کی نوجوان نسل ہوتی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے جوانوں کی بہتر تربیت، بہتر روزگار اور ایک اچھا پاکستانی شہری بننے کے لیے کام کریں۔ 


اسلام ٹائمز۔ وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی نائب صدر راجہ مصطفی حیدر نے اپنے دورہ ملتان کے دوران وحدت یوتھ ملتان کی ڈویژنل کابینہ سے ملاقات کی، اس موقع پر ڈویژنل صدر تیمور حسن اور دیگر کابینہ کے افراد بھی موجود تھے۔ راجہ مصطفی حیدر نے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے معاشرے میں نوجوانوں کی اہمیت پر زور دیا، اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی طاقت اور اُس کا مستقبل اُس کی نوجوان نسل ہوتی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے جوانوں کی بہتر تربیت، بہتر روزگار اور ایک اچھا پاکستانی شہری بننے کے لیے کام کریں، نوجوان کسی بھی قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں ہمارے جوانوں میں ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے لیکن بدقسمتی سے اُنہیں مواقع میسر نہیں ہیں۔ اس موقع پر ڈویژںل کابینہ کے علاوہ دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ 


خبر کا کوڈ: 1140212

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1140212/وحدت-یوتھ-پاکستان-کے-مرکزی-نائب-صدر-راجہ-مصطفی-حیدر-کا-دورہ-ملتان-ڈویژنل-کابینہ-اور-ممبران-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com