QR CodeQR Code

انڈیا الائنس کا حکومت بنانے کے حوالے سے آج ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا، سلمان خورشید

6 Jun 2024 10:58

کانگریس لیڈر نے کہا کہ ہماری اس کامیابی میں نہ صرف مسلمانوں کا بلکہ دلت و پچھڑے اور اعلی ذات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بھرپور تعاون کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگرس کے سینیئر لیہڈر اور سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ضرور ہے کہ ہم نے گزشتہ انتخابات کے مقابلے بہتر نتائج حاصل کیے ہیں لیکن ابھی ہماری منزل ہمیں نہیں مل سکی ہے، اسی لئے ہم مسلسل کوشش کرتے رہیں گے اور کامیابی کی راہ میں گامزن رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اس کامیابی میں نہ صرف مسلمانوں کا بلکہ دلت و پچھڑے اور اعلی ذات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بھرپور تعاون کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے میں ہم صرف مسلمانوں کے لئے نہیں ان تمام لوگوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں جنہیں موجودہ سرکار نے پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ابھی تک نہ تو اسدالدین اویسی کی جانب سے اور نہ ہی انڈیا الائنس کے لیڈروں کی جانب سے اس بارے میں کوئی بات کی گئی ہے۔ اس لئے فی الحال اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ کیا انڈیا الائنس حکومت بنانے کے موڈ میں ہے، اس سوال کے جواب میں سلمان خورشید نے کہا کہ اس سے متعلق آج انڈیا الائنس کا ایک اہم اجلاس شام چھ بجے منعقد ہوگا۔ اس میں ان تمام مدعوں پر فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال انڈیا الائنس کی جانب سے کوئی بھی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے، جو بھی خبریں گردش کر رہی ہیں وہ تمام محض افواہ سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 1139995

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1139995/انڈیا-الائنس-کا-حکومت-بنانے-کے-حوالے-سے-ا-ج-ایک-اہم-اجلاس-منعقد-ہوگا-سلمان-خورشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com