امارات کا ماحولیاتی ماہرین کے لیے بلیو ویزے کا اعلان
16 May 2024 06:21
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بطور انعام بلیو ویزا 10 سال کا رہائشی ویزا ہوگا۔ یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں غیر معمولی و غیر متوقع موسمیاتی تبدیلیوں کے بعد کیا گیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات نے ماحولیاتی ماہرین کے لیے بلیو ویزے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بطور انعام بلیو ویزا 10 سال کا رہائشی ویزا ہوگا۔ امارتی نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد نے سوشل میڈیا پر بلیو ویزے کے اجراء کا اعلان کیا۔ یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں غیر معمولی و غیر متوقع موسمیاتی تبدیلیوں کے بعد کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1135401