کوئٹہ، پی ایل ایف کے دو روزہ ادبی میلے کا آغاز ہو گیا
15 May 2024 21:33
پاکستان لیٹرری فیسٹیول کے پہلے روز بلوچستان کے مسائل، تاریخ، پاکستان اور بلوچستان، میڈیا لیٹریسی و تنقیدی سوچ، سیلاب سے نمٹنے سے متعلق موضوعات اور بلوچستان کی مختلف زبانوں میں شاعری کے سیشنز منعقد ہوئے، جبکہ متعدد کتب کی بھی رونمائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دو روزہ ادبی میلے کا آغاز ہو گیا۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے کوئٹہ کے بیوٹمز یونیورسٹی میں پاکستان لیٹرری فیسٹیول کے پہلے روز بلوچستان کے مسائل، تاریخ، پاکستان اور بلوچستان، میڈیا لیٹریسی و تنقیدی سوچ، سیلاب سے نمٹنے سے متعلق موضوعات اور بلوچستان کی مختلف زبانوں میں شاعری کے سیشنز منعقد ہوئے، جبکہ متعدد کتب کی بھی رونمائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بلوچستان اسمبلی کے اراکین، معروف صحافیوں، سیاستدانوں، ملک کے معروف شعراء سمیت مختلف شعبہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مختلف سیشینز میں بولنے کا موقع ملا۔ انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ میں منعقدہ ادبی میلے پی ایل ایف میں 17 ہزار افراد نے شمولیت کے لئے اپنے ناموں کا اندراج کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1135293