جنوبی وزیرستان کے گھر میں ہونیوالا دھماکا ڈرون حملہ تھا، رکن اسمبلی کا دعویٰ
15 May 2024 15:30
اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے آصف محسود نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اُدھر سوشل میڈیا پر یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مذکورہ فیملی ایک روز قبل ہی مردان سے جنوبی وزیرستان منتقل ہوئی تھی۔
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن آصف محسود نے جنوبی وزیرستان کے ایک گھر میں ہونے والے دھماکے کو ڈرون حملہ قرار دیا ہے، اس واقعے میں ماں، باپ اور تین بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے آصف محسود نے دعویٰ کیا کہ جنوبی وزیرستان کے گاؤں تنگی بدزوئی میں ہونے والے ڈرون حملے میں 80 سالہ بزرگ، ان کی اہلیہ اور تین بجے جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اُدھر سوشل میڈیا پر یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مذکورہ فیملی ایک روز قبل ہی مردان سے جنوبی وزیرستان منتقل ہوئی تھی۔
خبر کا کوڈ: 1135240