QR CodeQR Code

بیٹا امریکا اور بیٹی کراچی میں ڈاکٹر ہیں، گرفتار ڈکیت کے حیران کُن انکشافات

14 May 2024 20:16

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ پولیس اہلکار کی پینٹ چوری کی اور پستول پشاور سے خریدا، پولیس ناکوں سے بچنے کیلیے پولیس اہلکار کا حلیہ بنا رکھا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں فیروز آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار فوڈ چینز اور میڈیکل اسٹورز پر ڈکیتی کرنے والے ملزم نے حیران کُن انکشافات کر دیئے۔ ملزم کی شناخت شہریار کے نام سے ہوئی، جس کا بیٹا امریکا، جبکہ بیٹی کراچی میں ڈاکٹر ہے۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ پولیس اہلکار کی پینٹ چوری کی اور پستول پشاور سے خریدا، پولیس ناکوں سے بچنے کیلیے پولیس اہلکار کا حلیہ بنا رکھا تھا۔ شہریار نے کراچی کے مختلف علاقوں میں 18 سے زائد وارداتیں کیں۔ اس نے بتایا کہ 3 سے 4 وارداتیں کرنے کے بعد لاہور چلا جاتا تھا۔ گرفتار ملزم پولیس اہلکار کی شہادت میں بھی ملوث ہے اور اس جرم میں عمر قید کی سزا بھی کاٹ چکا ہے۔ ملزم نے بتایا کہ وہ روزانہ ایک واردات کرتا تھا۔ وہ پیسے ختم ہونے پر کراچی واپس آتا اور لوٹ مار کرتا، اسے ہوٹل آئی سافٹ ویئر کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1135052

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1135052/بیٹا-امریکا-اور-بیٹی-کراچی-میں-ڈاکٹر-ہیں-گرفتار-ڈکیت-کے-حیران-ک-ن-انکشافات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com