پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہتر ہوئے، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ
14 May 2024 19:10
رپورٹ کے مطابق طلب کم ہونے کے باوجود مہنگائی کا زور رہا، پہلی ششماہی میں حقیقی جی ڈی پی نمو 1.7 فیصد رہی۔
اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے معیشت پر ششماہی رپورٹ جاری کر دی، جس میں بتایا گیا کہ مالی سال 24-2023ء کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہتر ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حقیقی اقتصادی سرگرمیاں گذشتہ سال کے سکڑاؤ کے برعکس معتدل بحال ہوئی ہیں، آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی معاہدے سے بیرونی کھاتوں پر دباؤ کم کرنے میں مدد رہی۔ مرکزی بینک کے مطابق سخت مالیاتی پالیسیوں میں تسلسل سے جاری خسارہ کم ہوا ہے۔ زرعی پیداوار میں بہتری اور اجناس کی قیمتوں میں کمی کے سبب جاری خسارہ کم ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ طلب کم ہونے کے باوجود مہنگائی کا زور رہا، پہلی ششماہی میں حقیقی جی ڈی پی نمو 1.7 فیصد رہی۔
خبر کا کوڈ: 1135042