QR CodeQR Code

جامعۃ الکوثر کے فارغ التحصیلان کی عمامہ گذاری کی پرنور محفل کا انعقاد

15 May 2024 16:01

علامہ سید ساجد علی نقوی نے فارغ التحصیل طلبہ کی عمامہ گذاری کی۔ تقریب میں علامہ شیخ محمد انور نجفی، علامہ سید افتخار حسین نقوی، علامہ عارف حسین واحدی، علامہ شیخ محمد شفا نجفی اور بڑی تعداد میں علماء کرام اور عمائدین ملت نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے عظیم الشان دینی، تعلیمی، تربیتی ادارہ جامعۃ الکوثر کے فارغ التحصیلان کی عمامہ گذاری کی پرنور محفل کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی نے فارغ التحصیل طلبہ کی عمامہ گذاری کی۔ تقریب میں علامہ شیخ محمد انور نجفی، علامہ سید افتخار حسین نقوی، علامہ عارف حسین واحدی، علامہ شیخ محمد شفا نجفی اور بڑی تعداد میں علماء کرام اور عمائدین ملت نے شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ الجامعہ، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1134980

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1134980/جامعۃ-الکوثر-کے-فارغ-التحصیلان-کی-عمامہ-گذاری-کی-پرنور-محفل-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com