آزاد کشمیر، عوامی ایکشن کمیٹی کے تیسرے اہم مطالبے پر پیشرفت
14 May 2024 09:43
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن بیورو کریسی اور اعلیٰ حکومتی شخصیات کو حاصل مراعات کا جائزہ لے گا، کمیشن کے سربراہ اور ارکان کی نامزدگی چیف جسٹس ہائی کورٹ کی منظوری سے ہو گی۔
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان تیسرے اہم مطالبے پر آج پیش رفت ہوئی ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق افسران کی مراعات میں کمی کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن بیورو کریسی اور اعلیٰ حکومتی شخصیات کو حاصل مراعات کا جائزہ لے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کے سربراہ اور ارکان کی نامزدگی چیف جسٹس ہائی کورٹ کی منظوری سے ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے آزاد کشمیر میں شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1134918