QR CodeQR Code

مینڈیٹ سے محروم حکومتیں آزاد کشمیر کی صورتحال خراب کر رہی ہیں، پی ٹی آئی

14 May 2024 03:56

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا مہذب جمہوری معاشروں میں عوام کی رائے کو طاقت سے نہیں کچلا جاتا۔ کشیدگی اور تشدد کے بجائے عوام پرامن احتجاج کے جمہوری حق کواپنی طاقت بنائیں۔ ترجمان نے کہا ریاست کو ہارس ٹریڈنگ یا فارم 47 زدہ حکمرانوں کی نااہلی کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیرکی صورتحال پر پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو آزاد کشمیر میں بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی نے ایک بیان میں کہا کہ مینڈیٹ سے محروم حکومتیں آزاد کشمیر کی صورتحال خراب کر رہی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ عوامی تائید سے محروم حکومتیں ملک و قوم کیلئے وبال بن گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ماورائے آئین طاقت کا استعمال پورے سماج میں کشیدگی اور انتشار کا پیش خیمہ بن رہا ہے۔ 

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا مہذب جمہوری معاشروں میں عوام کی رائے کو طاقت سے نہیں کچلا جاتا۔ کشیدگی اور تشدد کے بجائے عوام پرامن احتجاج کے جمہوری حق کواپنی طاقت بنائیں۔ ترجمان نے کہا ریاست کو ہارس ٹریڈنگ یا فارم 47 زدہ حکمرانوں کی نااہلی کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا عوامی مینڈیٹ اور قانون کی حکمرانی کو ملکی نظام کی بنیاد بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1134896

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1134896/مینڈیٹ-سے-محروم-حکومتیں-آزاد-کشمیر-کی-صورتحال-خراب-کر-رہی-ہیں-پی-ٹی-ا-ئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com