QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود ڈومکی کی ایس یو سی رہنماء علامہ اسد اقبال سے رابطہ

13 May 2024 21:37

ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے علامہ اسد اقبال کو شیعہ علماء کونسل سندھ کے صوبائی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے شیعہ علماء کونسل سندھ کے نو منتخب صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی کو مبارکباد دی۔ علامہ سید اسد اقبال سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل کے صوبائی ذمہ داران کی جانب سے آپ پر دوسری مرتبہ اعتماد کا اظہار خوش آئند ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مذہب و ملت اور سندھ کے عوام کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ علامہ سید اسد اقبال زیدی نے مبارک باد دینے پر علامہ مقصود علی ڈومکی کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 1134812

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1134812/ایم-ڈبلیو-رہنماء-علامہ-مقصود-ڈومکی-کی-ایس-یو-سی-اسد-اقبال-سے-رابطہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com