بلاول بھٹو زرداری کا پنجاب میں پارٹی رہنماوں کو متحد ہونے کا حکم
13 May 2024 13:22
بلاول بھٹو نے کہا کہ آپسی اختلاف کے باعث پنجاب میں پارٹی متاثر ہو رہی ہے۔ جو شخص پارٹی اور عوام کیلئے کام کرے گا اس کو آگے لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف 100 روز میں پارٹی کی قیادت کو سفارشات پیش کریں گے۔
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے رہنماؤں اور جیالوں کو اختلافات ختم کر کے پارٹی اورعوامی مسائل پر توجہ دینے کی ہدایات جاری کر دیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ آپسی اختلاف کے باعث پنجاب میں پارٹی متاثر ہو رہی ہے۔ جو شخص پارٹی اور عوام کیلئے کام کرے گا اس کو آگے لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف 100 روز میں پارٹی کی قیادت کو سفارشات پیش کریں گے۔ پنجاب کی قیادت کیلئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن کا نام سر فہرست ہے۔
خبر کا کوڈ: 1134715