QR CodeQR Code

حماس نے ڈرون کے ذریعے اسرائیلی ٹینک پر بم گرانے کی ویڈیو جاری کردی

12 May 2024 23:31

حماس کا دعویٰ ہے کہ اسکے عسکری ونگ نے شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ڈرون کے ذریعے اسرائیلی ٹینک پر بم گرانے کی ویڈیو جاری کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم  ٹیلیگرام پر اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کی ہے۔ حماس کا دعویٰ ہے کہ اس کے عسکری ونگ نے شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر سے حملے کے مقام کی تصدیق ہوتی ہے۔ تاہم رائٹرز کے مطابق آزاد ذرائع سے اس ویڈیو کے فلمائے جانے کی تاریخ کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ پر دوبارہ حملے شروع کر دیئے تھے اور اسرائیلی ٹینک جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں داخل ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 1134644

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1134644/حماس-نے-ڈرون-کے-ذریعے-اسرائیلی-ٹینک-پر-بم-گرانے-کی-ویڈیو-جاری-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com