QR CodeQR Code

نیتن یاہو کابینہ کا خاتمہ یقینی ہے، یائیر لیپڈ

12 May 2024 19:36

غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے اپوزیشن رہنما نے اسرائیلی مظاہرین کے ہجوم میں تقریر کرتے ہوئے وعدہ دیا ہیکہ بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ کا عنقریب ہی تختہ الٹ دیا جائیگا!


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے سابق وزیراعظم اور موجودہ اپوزیشن لیڈر یائیر لیپڈ نے صیہونی مظاہرین کے ہجوم میں تقریر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اسرائیل کو مشکل ترین دنوں کا سامنا ہے!

اس موقع پر یائیر لیپڈ نے غزہ کے خلاف اسرائیلی جنگ کے تسلسل اور لبنان کے ساتھ واقع مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں پر حاری شدید تنازعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایام نہ صرف انتہائی مشکل بلکہ ہماری پوری تاریخ میں سخت ترین دن ہیں!

اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ غاصب صیہونی رژیم کی موجودہ کابینہ کا تختہ جلد از جلد الٹ دیا جائے گا، سابق صیہونی وزیراعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کو ضرورت ہے کہ نیتن یاہو اور میری ریگو (وزیر ٹرانسپورٹیشن) ہماری جان چھوڑ دیں اور ہماری زندگیوں سے نکل جائیں!!


خبر کا کوڈ: 1134560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1134560/نیتن-یاہو-کابینہ-کا-خاتمہ-یقینی-ہے-یائیر-لیپڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com