QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم ملتان کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس، ضلعی کابینہ کی تقریب حلف برداری 

11 May 2024 12:13

اجلاس میں ضلع بھر کے تمام یونٹس اور نمائندگان نے شرکت کی، سابقہ کارکردگی رپوٹ پیش کی گئی اور آگلے چار ماہ کا پروگرام پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی شوریٰ نے نامزد ضلعی کابینہ کی منظوری دی جن کا حلف مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے لیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی شوری کا اجلاس زیرصدارت ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی صوبائی سیکرٹریٹ مسجد ولی العصر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے تمام یونٹس اور نمائندگان نے شرکت کی، سابقہ کارکردگی رپوٹ پیش کی گئی اور آگلے چار ماہ کا پروگرام پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی شوریٰ نے نامزد ضلعی کابینہ کی منظوری دی جن کا حلف مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے لیا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید وسیم زیدی، سیکرٹری تنظیم سازی سید دلاور زیدی اور عاطف سرانی صوبائی سیکرٹری میڈیا نے شرکت کی۔ ضلعی کابینہ میں مولانا سلمان محمدی، عاشق حسین، ڈاکٹر باقر حسین، اسماعیل شاہ، اقبال قریشی اور دیگر شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1134274

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1134274/ایم-ڈبلیو-ملتان-کی-ضلعی-شوری-کا-اجلاس-کابینہ-تقریب-حلف-برداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com