QR CodeQR Code

لاہور، سانحہ مومن پورہ قبرستان، ملزم کی درخواست ضمانت پر وکلا سے دلائل طلب

2 Apr 2024 11:26

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد ارشد جاوید نے سماعت کی۔ ملزم نے جیل سے 11 افراد کے قتل کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ پراسیکیوشن کے مطابق اجمل عرف اکرم لاہوری اور اس کے ساتھیوں نے 1998 میں لاہور کے مومن پورہ قبرستان میں مجلس عزاء کے دوران فائرنگ کر کے 11 افراد کو شہید کر دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں اجمل عرف اکرم لاہوری کیخلاف 11 افراد کے قتل کے 26 سال پرانے کیس پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کو متفرق درخواست پر دلائل کیلئے 16 اپریل کو طلب کرلیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد ارشد جاوید نے سماعت کی۔ ملزم نے جیل سے 11 افراد کے قتل کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ پراسیکیوشن کے مطابق اجمل عرف اکرم لاہوری اور اس کے ساتھیوں نے 1998 میں لاہور کے مومن پورہ قبرستان میں مجلس عزاء کے دوران فائرنگ کر کے 11 افراد کو شہید کر دیا تھا۔

ملزم کیخلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں 1998 میں مقدمہ درج ہوا۔ ملزم اجمل عرف اکرم لاہوری مشہور شاعر محسن نقوی کے قتل میں بھی ملوث ہے۔ مومن پورہ قبرستان میں مجلس عزاء جاری تھی، کہ ملزم اجمل عرف اکرم لاہوری اپنے دیگر ساتھیوں کیساتھ وہاں آیا اور دوران مجلس ہی فائر کھول دیئے، جس سے 11 افراد موقع پر دم توڑ گئے تھے جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 1126245

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1126245/لاہور-سانحہ-مومن-پورہ-قبرستان-ملزم-کی-درخواست-ضمانت-پر-وکلا-سے-دلائل-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com