QR CodeQR Code

امریکی اور اسرائیلی حکام کی رفح صورتحال پر ورچوئل ملاقات آج ہوگی

1 Apr 2024 09:02

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حکام کی ذاتی حیثیت میں دوسری ملاقات اگلے ہفتے ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی اور اسرائیلی حکام آج رفح صورتحال پر گفتگو کے لیے ورچوئل ملاقات کریں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اجلاس میں بائیڈن انتظامیہ کی متبادل تجاویز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حکام کی ذاتی حیثیت میں دوسری ملاقات اگلے ہفتے ہوگی۔ دوسری جانب نیویارک میں تقریب سے خطاب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ صورتحال کے بعد ایک منصوبہ ہونا چاہیئے، دو ریاستی حل کے لیے راستہ نکلنا چاہیئے۔ امریکی صدر نے کہا کہ اگر یہ آج نہیں ہو رہا تو مستقبل میں ایسا ہونا چاہیئے، ہم ایسا کرسکتے ہیں، اسرائیل ایک ایسی پوزیشن میں ہے، جہاں اس کا وجود داؤ پر لگا ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1126191

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1126191/امریکی-اور-اسرائیلی-حکام-کی-رفح-صورتحال-پر-ورچوئل-ملاقات-ا-ج-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com