سمجھ نہیں آرہا ڈاکوؤں کے پاس ملٹری طرز کا اسلحہ کیسے پہنچ رہا ہے؟ مراد علی شاہ
1 Apr 2024 00:29
وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی تنازعات ہی اصل بدامنی کی جڑ ہیں، حالات پہلے ہی خراب تھے عبوری حکومت میں پہلے سے زیادہ خراب ہوئے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سمجھ میں نہیں آرہا ڈاکوؤں کے پاس ملٹری طرز کا اسلحہ کیسے پہنچ رہا ہے۔؟ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی تنازعات ہی اصل بدامنی کی جڑ ہیں، حالات پہلے ہی خراب تھے عبوری حکومت میں پہلے سے زیادہ خراب ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہم پر الزام لگاتے تھے کہ سیاسی لوگ امن و امان بہتر نہیں بنا سکے۔ نگران حکومت نے 6 ماہ میں کون سی امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت سے ملٹری اسلحہ کی درخواست کریں گے۔پولیس، رینجرز اور پاک فوج کی مدد سے امن بحال کریں گے۔
خبر کا کوڈ: 1126125