0
Sunday 31 Mar 2024 22:39
یوم فلسطینی سرزمین

غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم کیخلاف مغربی کنارے میں عوامی مظاہرے

غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم کیخلاف مغربی کنارے میں عوامی مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ "عزیزالدین القسام بریگیڈ کو سلام"، "رام اللہ سے مزاحمت پیشہ غزہ کو سلام"، "الشعب یرید کتائب القسام" (قوم القسام بریگیڈ کو چاہتی ہے) وہ نعرے ہیں کہ جو مغربی کنارے کے شہریوں نے حماس کے عسکری ونگ اور غزہ کی پٹی کی حمایت میں ہونے والے اپنے عظیم احتجاجی مظاہرے میں لگائے۔

یہ مظاہرے گزشتہ شب "فلسطین لینڈ ڈے" کے موقع پر منعقد کئے گئے تھے جبکہ اس دن کے منائے جانے کی وجہ مارچ 1976ء کے واقعات ہیں کہ جب غاصب صیہونی رژیم نے فلسطینی شہریوں کی سیکڑوں ہیکٹر سرکاری و نجی اراضی پر ناجائز قبضہ جما لیا تھا اور اب فلسطین-اسرائیل تنازعے میں اس دن کو ایک علامت کی حیثیت حاصل ہے۔

مغربی کنارے کی فلسطینی خبررساں ایجنسی وفا نے اس حوالے سے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی قوم نے گذشتہ شب رام اللہ اور البیریہ نامی شہروں میں "یوم فلسطینی سرزمین" منایا اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قبضے اور مسلسل جارحیت کی شدید مذمت کی۔ رپورٹ کے مطابق اس احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے فلسطینی سرزمین کی حمایت میں نعرے لگائے اور "غزہ کی پٹی کے عوام کے خلاف قابض صیہونیوں کی نسل کشی" کو مسترد کرتے ہوئے پر زور دیا کہ یہ نسل کشی صرف فلسطینی انقلاب کی آگ، عزم، پائیداری اور فلسطینی آزادی پر تاکید کو ہی بڑھاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1126105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش