دہشتگردی کا خطرہ، گلگت بلتستان میں سکیورٹی ہائی الرٹ
31 Mar 2024 21:30
داخلی خارجی راستوں پر چیکنگ کا نظام موثر بنادیا گیا ہے اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے عملے کو الرٹ رہنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر گلگت بلتستان بھر میں سکیورٹی انتظامات سخت کر دئیے گئے ہیں۔ داخلی خارجی راستوں پر چیکنگ کا نظام موثر بنادیا گیا ہے اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے عملے کو الرٹ رہنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ سکردو میں ڈسٹرکٹ جیل کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔ حال ہی میں سکیورٹی اداروں کی جانب سے جی بی میں خودکش حملہ آوروں کے داخلے کی اطلاع دی تھی جس کے بعد یوم علی کے جلوسوں کی سکیورٹی فول پروف کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1126095