QR CodeQR Code

یوم علیؑ پر فول پروف سیکیورٹی اقدامات یقینی بنائے جائیں، آئی جی سندھ

31 Mar 2024 16:54

ایک بیان میں غلام نبی میمن نے کہا کہ مرکزی جلوس سے ملنے والے تمام راستوں، انٹری پوائنٹس پر سکیورٹی کو ہر لحاظ سے غیر معمولی بنایا جائے، مختلف علاقوں سے برآمد ہونیوالے مرکزی اور چھوٹے بڑے جلوسوں کے اطراف کے علاقوں میں انٹیلی جنس کو مزید بڑھایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے احکامات جاری کیئے ہیں کہ 21 رمضان المبارک حضرت علی علی السلام کے یوم شہادت پر سندھ بھر میں فول پروف سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ ایک بیان میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ مجالس اور جلوس کی گزرگاہوں پر سیکیورٹی کو مربوط اور موثر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ واچ ٹاورز اور بلند عمارتوں پر اسنائپرز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ مرکزی جلوس سے ملنے والے تمام راستوں، انٹری پوائنٹس پر سکیورٹی کو ہر لحاظ سے غیر معمولی بنایا جائے، مختلف علاقوں سے برآمد ہونیوالے مرکزی اور چھوٹے بڑے جلوسوں کے اطراف کے علاقوں میں انٹیلی جنس کو مزید بڑھایا جائے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ معلومات کے حصول شیئرنگ اور فالو کرنے کے عمل میں تاخیر ہرگز نہ کی جائے۔ غلام نبی میمن نے کہا کہ ضلع ٹو ضلع، تھانہ ٹو تھانہ روابط حکمت عملی پر دوران اسنیپ چیکنگ، پٹرولنگ اورسرچنگ پر خصوصی فوکس رکھا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1126057

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1126057/یوم-علی-پر-فول-پروف-سیکیورٹی-اقدامات-یقینی-بنائے-جائیں-آئی-جی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com