QR CodeQR Code

اصغریہ تحریک اور اے ایس او کے تحت سیمینار بعنوان ’جہاد فلسطین اللہ کی حاکمیت کی امید“ کا انعقاد

31 Mar 2024 15:49

سیمینار سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، مولانا غلام شبیر کانہیو، اصغریہ مجلس اعلیٰ کے صدر محمد عالم ساجدی، نائب امیر جماعت اسلامی سندھ ممتاز حسین سہتو، قمر عباس غدیری نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ” جہاد فلسطین اللہ کی حاکمیت کی امید“ کے عنوان سے سیمینار مرتضوی امام بارگاہ نواب شاہ میں منعقد کیا گیا۔ سیمینار سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، مولانا غلام شبیر کانہیو، اصغریہ مجلس اعلیٰ کے صدر محمد عالم ساجدی، نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ممتاز حسین سہتو نے خطاب کیا۔ سیمینار میں مختلف مذہبی، سیاسی اور سماجی تنظیموں اور شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم 61 ہجری میں ہوتے اور امام حسین علیہ السلام کا ساتھ دیتے، تو آج کی کربلا فلسطین اور غزہ ہے، اس لئے ہم فلسطینیوں کا ساتھ دے کر امام حسین علیہ السلام کی ’ھل من ناصر ینصرنا‘ کی اس صدا پر لبیک کہیں، جو مولاؑ نے یوم عاشور کو بلند کی تھی۔

مقررین نے کہا کہ دنیا کے مسلمان حکمران امریکا اور اسرائیل کے غلام بن چکے ہیں، اتنی فوج، توانائی، ایٹم بم ہونے کے باوجود وہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، لیکن اللہ کی مدد سے فلسطین بہت جلد ضرور آزاد ہوگا۔ اصغریہ تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری قمر عباس غدیری نے کہا کہ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان ماہ مبارک رمضان میں ضلعی اور ڈویژنل سطح پر فلسطین کی حمایت میں سیمینار کا انعقاد کر رہے ہیں اور ان شاء اللہ عالمی یوم القدس کے موقع پر سندھ بھر میں یونٹ سطح پر القدس ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں بزرگ، خواتین، نوجوان اور بچے بھرپور شرکت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1126045

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1126045/اصغریہ-تحریک-اور-اے-ایس-او-کے-تحت-سیمینار-بعنوان-جہاد-فلسطین-اللہ-کی-حاکمیت-امید-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com