سلامتی کونسل کی قرارداد کے باوجود غزہ میں جاری قتل عام کیخلاف لندن میں احتجاجی مظاہرہ
31 Mar 2024 06:38
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد کو مسترد کر دیا ہے، اسرائیل کو لگام ڈالنے کی ضرورت ہے۔
اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری کے باوجود جاری قتل عام کے خلاف لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف لندن میں احتجاجی مظاہرے میں خطاب کرتے ہوئے لیبر پارٹی کے سابق لیڈر جریمی کوربن نے کہا کہ اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد کو مسترد کر دیا ہے، اسرائیل کو لگام ڈالنے کی ضرورت ہے۔ مظاہرین نے جنگ بندی کیلئے عملی اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا قحط کے حالات پیدا کرنا جنگی جرم ہے۔
خبر کا کوڈ: 1126016