پی ٹی آئی نے تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں بننے والا کمیشن مسترد کر دیا
30 Mar 2024 18:44
چیئرمین پی ٹی آئی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ میمو گیٹ اور الیکشن انکوائری کمیشن طرز پر کمیشن بنایا جائے۔ میمو گیٹ اور الیکشن انکوائری کمیشن کو اس وقت کے چیف جسٹس نے ہیڈ کیا تھا۔
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں بننے والا کمیشن مسترد کر دیا۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم اس کمیشن کو مسترد کرتے ہیں، صرف حاضر سروس ججز کا کمیشن بنایا جائے۔ ہم ریٹائرڈ ججز پر مشتمل کمیشن کو مسترد کرتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میمو گیٹ اور الیکشن انکوائری کمیشن طرز پر کمیشن بنایا جائے۔ میمو گیٹ اور الیکشن انکوائری کمیشن کو اس وقت کے چیف جسٹس ناصرالملک نے ہیڈ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ: 1125889