پاکستان خطرات سے نکل آیا ہے، مفتاح اسماعیل
30 Mar 2024 16:16
خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں معاملات ایسے ہی چلتے رہے تو مہنگائی اور شرح سود میں کمی ہوگی اور گروتھ نظر آئے گی، اصلاحات کے حوالے سے آئی ایم ایف ہم پر بہت زیادہ اعتماد نہیں کرے گا۔
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان خطرات سے نکل آیا ہے۔ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں معاملات ایسے ہی چلتے رہے تو مہنگائی اور شرح سود میں کمی ہوگی اور گروتھ نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطرات سے نکل آیا ہے، اصلاحات کے حوالے سے آئی ایم ایف ہم پر بہت زیادہ اعتماد نہیں کرے گا۔ادھر سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ کہ موجودہ سیٹ اپ تبدیل ہوگیا یا ان ہاؤس تبدیلی بھی آگئی تو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ہی رہیں گے۔
خبر کا کوڈ: 1125854