ڈاکٹر یاسمین راشد کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی
30 Mar 2024 01:04
خصوصی عدالت کے جج نے پی ٹی آئی پنجاب کی سابق صدر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فریقین کے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت آج بروز ہفتہ 30 مارچ تک ملتوی کر دی۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر راہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی کو شیر پاؤ پل پر تقاریر و جلاؤ گھیراؤ اور مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فریقین کے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت آج بروز ہفتہ 30 مارچ تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہوئی ہیں۔ تھانہ سرور روڈ نے راہنما پی ٹی آئی کیخلاف شیر پاؤ پل تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد پر ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے کا بھی الزام ہے۔
خبر کا کوڈ: 1125758