QR CodeQR Code

گورنر سندھ نے جے ڈی سی فری لیب میں دنیا کی جدید ترین مشین کا افتتاح کردیا

29 Mar 2024 20:31

اپنی گفتگو کے دوران کامران ٹیسوری نے کہا کہ عوام کی فلاح بہبود میں جے ڈی سی کا کردار قابل تحسین ہے، انسانی خدمات کے اسی جذبے کے نتیجے میں انہیں تمغہء امتیاز سے نوازا گیا، ظفر عباس کے دل میں انسانیت کا درد ہے، وہ لوگوں کو پریشان نہیں دیکھ سکتے، ہم سب کو جے ڈی سی اور دیگر این جی اوز کاساتھ دینا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جے ڈی سی فری لیب میں دنیا کی جدید ترین مشین کا افتتاح کردیا، اسنائپ ڈائیگناسٹک CX8 مشین ایک گھنٹے میں خون کے 300 ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کی فلاح بہبود میں جے ڈی سی کا کردار قابل تحسین ہے، انسانی خدمات کے اسی جذبے کے نتیجے میں انہیں تمغہء امتیاز سے نوازا گیا، ظفر عباس کے دل میں انسانیت کا درد ہے، وہ لوگوں کو پریشان نہیں دیکھ سکتے، ہم سب کو جے ڈی سی اور دیگر این جی اوز کا ساتھ دینا چاہیئے، جی ڈی سی ہر شعبہ میں پہل کررہی ہے جو کہ قابل تعریف ہے، ادارے کی جانب سے عوام کی سہولت کے لئے فری ٹرانسپورٹ سروس، کمپیوٹر کورسز اور تعلیم کے شعبے میں بھی خدمات تعریف کے لائق ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1125680

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1125680/گورنر-سندھ-نے-جے-ڈی-سی-فری-لیب-میں-دنیا-کی-جدید-ترین-مشین-کا-افتتاح-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com