QR CodeQR Code

پاکستانی بحریہ کیجانب سے ایرانی ماہیگیروں کی جان بچانے پر تہران کا اظہار تشکر

29 Mar 2024 16:06

اپنے ایک ٹویٹ میں ناصر کنعانی کا کہنا تھا کہ ایرانی و پاکستانی عوام کے درمیان دوستی کا رشتہ علاقائی سرحدوں سے بالا تر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "ناصر کنعانی" نے پاکستانی بحریہ کی جانب سے اپنے 8 ماہی گیروں کی جان بچانے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ہم بین الاقوامی سمندر میں حادثے کا شکار ہونے والے 8 ایرانی ماہی گیروں کو بچانے پر پڑوسی و برادر ملک پاکستان کی بحریہ کے انسانی اور بروقت اقدام کو سراہتے ہیں۔ ناصر کنعانی نے مزید کہا کہ ایرانی و پاکستانی عوام کے درمیان دوستی کا رشتہ علاقائی سرحدوں سے بالا تر ہے۔ دوسری جانب ناصر کنعانی نے گزشتہ شب حلب پر ہونے والے صیہونی حملے کی مذمت کی۔ اس حملے میں شامی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد شہید ہو گئی۔ ناصر کنعانی نے اِن حملوں میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین اور شامی حکومت و عوام سے تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین اور شامی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1125624

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1125624/پاکستانی-بحریہ-کیجانب-سے-ایرانی-ماہیگیروں-کی-جان-بچانے-پر-تہران-کا-اظہار-تشکر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com