QR CodeQR Code

فلسطینی مغربی کنارے میں صیہونی بس پر فائرنگ، 3 غاصب اسرائیلی شدید زخمی

28 Mar 2024 22:40

قابض اسرائیلی فوج نے آج صبح اعلان کیا ہیکہ مغربی کنارے کے شہر اریحا (Jericho) کے شمال میں ایک صیہونی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 غاصب اسرائیلی شدید زخمی جبکہ حملہ آور مزاحمتکار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں


اسلام ٹائمز۔ ''مغربی کنارے میں ایک صیہونی بس پر ہونے والی فائرنگ سے 2 اسرائیلی زخمی ہو گئے ہیں"، یہ الفاظ آج کی مزاحمتی کارروائی سے متعلق عبرانی میڈیا کی ابتدائی رپورٹ کے ہیں۔ بعد ازاں اسرائیلی چینل 12 نے بھی اعلان کیا کہ مغربی کنارے کے مشرقی قدیمی شہر اریحا (Jericho) میں ایک اسرائیلی بس پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 3 غاصب اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں کہ جن میں سے 1 کی حالت نازک ہے۔  اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں غاصب صیہونی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حملہ آور مزاحمتکار کا پیچھا جاری ہے جبکہ علاقے کی تمام سڑکوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔


۔


خبر کا کوڈ: 1125505

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1125505/فلسطینی-مغربی-کنارے-میں-صیہونی-بس-پر-فائرنگ-3-غاصب-اسرائیلی-شدید-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com