بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
28 Mar 2024 19:34
حادثے کے نتیجے میں پانچ خواتین، 2 بچے اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تمام جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے تھا۔
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بونیر کے علاقے سواڑی بازار سے روانہ ہونے والی گاڑی کو تحصیل چغرزی میں پہاڑی مقام پاندھیڑ میں بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں پانچ خواتین، 2 بچے اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تمام جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے تھا۔ وقوعہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کر کے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔
خبر کا کوڈ: 1125471