مشہد مقدس، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سینٹ میں بلامقابلہ کامیابی پر جشن کا اہتمام
28 Mar 2024 11:44
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم مشہد کے مسئول حجة الاسلام عقیل حسین خان نے کہا کہ یہ کامیابی جو ملت تشیع پاکستان کو ملی ہے یہ پوری قوم کی کامیابی ہے اور یہ کامیابی اپنے موقف پر ڈٹے رہنے اور میدان میں حاضر رہنے کی وجہ سے خداوند کریم نے ھدیہ کی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس میں قائد وحدت، سالار ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کے سینیٹر منتخب ہونے کی خوشی میں دعا اور جشن شکرانہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر کابینہ و اراکین شعبہ نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ تلاوت کلام مجید کے بعد حجة الاسلام خواجہ محمد سلیم محمدی نے دعائے توسل کی تلاوت کی اور بارگاہ خداوند متعال میں ملت تشیع کو اس نعمت کے ملنے پر دعا کی۔ انہوں نے قائد وحدت کی صحت و سلامتی، طول وعمر بابرکت کے لیے، توفیقات خیر اور ملت تشیع کی خدمت میں روزافزوں اضافہ کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر حجة الاسلام عقیل حسین خان مسئول شعبہ دفتر مجلس وحدت مسلمین مشہد نے کہا کہ یہ کامیابی جو ملت تشیع پاکستان کو ملی ہے یہ پوری قوم کی کامیابی ہے اور یہ کامیابی اپنے موقف پر ڈٹے رہنے اور میدان میں حاضر رہنے کی وجہ سے خداوند کریم نے ھدیہ کی ہے، جشن شکرانہ میں شریک مہمانوں کی چائے اور مٹھائی سے تواضح کی گئی۔
خبر کا کوڈ: 1125375