اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کی جائے، برطانوی دارالعوام
27 Mar 2024 18:03
لندن سے عرب میڈیا کے مطابق خط میں اراکین نے برطانوی حکومت سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔
اسلام ٹائمز۔ غزہ جنگ کے حوالے سے برطانوی دارالعوام کے اراکین نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق برطانوی دارالعوام کے 130 ارکان نے حکومت کے نام خط تحریر کیا ہے۔ لندن سے عرب میڈیا کے مطابق خط میں اراکین نے برطانوی حکومت سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق دارالعوام کے 650 اراکین میں سے 130 اراکین نے خط پر دستخط کیے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1125225