یمن کیجانب سے امریکہ، اسرائیل و برطانیہ کیخلاف 6 خصوصی آپریشنوں کا اعلان
26 Mar 2024 21:43
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہیکہ ملکی فورسز نے گذشتہ 3 روز کیدوران امریکہ، اسرائیل و برطانیہ کیخلاف 6 خصوصی آپریشن انجام دینے ہیں
اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی السریع نے آج سہ پہر اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج و ملکی میزائل فورسز نے خلیج عدن و بحر احمر میں 4 امریکی و برطانوی بحری بیڑوں کے خلاف 4 مشترکہ آپریشن انجام دیئے ہیں۔ جنرل یحیی السریع نے کہا کہ اس دوران خلیج عدن و بحیرہ احمر میں MAERSK SARATOGA اور APL DETROIT نامی 2 امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اسی طرح بحیرہ احمر میں ہی HUANG PU نامی برطانوی بحری جہاز جبکہ ایک PRETTY LADY نامی بحری جہاز کو غاصب صیہونی رژیم کی جانب مڑتے ہوئے حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے!
انہوں نے کہا کہ ملکی ڈرون فورسز نے بھی بحیرہ احمر میں 2 امریکی جنگی بحری جہازوں کو بھی اپنے کامیاب حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ یمنی میزائل فورسز نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع غاصب صیہونی رژیم کی ایلات نامی بندرگاہ پر بھی کامیاب حملہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1125067