QR CodeQR Code

صوبائی اسمبلی کی 8 اور قومی اسمبلی کی 3 سیٹوں پر کامیاب ہیں، چوہدری سالک حسین

10 Feb 2024 14:48

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے رہنما نے کہا کہ تمام کامیاب امیدواروں کے ساتھ کل یا پرسوں ملاقات کریں گے، ہارنے والا الزامات لگاتا ہے، یہ تو ہمیشہ سے رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے سالک حسین نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی 8 اور قومی اسمبلی کی 3 سیٹوں پر کامیاب ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام کامیاب امیدواروں کے ساتھ کل یا پرسوں ملاقات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہارنے والا الزامات لگاتا ہے، یہ تو ہمیشہ سے رہا ہے۔ سالک حسین نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی وجہ سے لوگوں نے مجھے ووٹ دیا۔ اس بار چوہدری شجاعت کے نام پر ووٹ ملا، اگلی بار کارکردگی پر ووٹ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں کے ساتھ وقت گزار چکے ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہٰی کو پیغام دیا تھا کہ الیکشن نہ لڑیں۔ سالک حسین نے کہا کہ سیاست میں جوڑ توڑ تو ہوتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1115307

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1115307/صوبائی-اسمبلی-کی-8-اور-قومی-3-سیٹوں-پر-کامیاب-ہیں-چوہدری-سالک-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com