اسرائیلی جنگی جرائم میں شہید ہونیوالے فلسطینی شہریوں کی تعداد 28 ہزار کے قریب
9 Feb 2024 17:00
غزہ کی وزارت صحت کیجانب سے اعلان کردہ اعدادوشمار کیمطابق 7 اکتوبر کیبعد سے غزہ پر ہونیوالی غاصب صہیونی رژیم کی انسانیت سوز بمباری میں تاحال 27 ہزار 947 عام فلسطینی شہری شہید اور 67 ہزار 459 زخمی ہوئے ہیں
اسلام ٹائمز۔ غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق غير قانونی و سفاک صیہونی رژیم نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں اجتماعی قتل عام کی مزید 13 کارروائیاں انجام دی ہیں کہ جن کے باعث مزید 107 فلسطینی شہری شہید اور 142 زخمی ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں غزہ کی وزارت صحت نےاعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر کیبعد سے غزہ پر ہونیوالی غاصب صہیونی رژیم کی انسانیت سوز بمباری میں تاحال 27 ہزار 947 عام فلسطینی شہری شہید اور 67 ہزار 459 زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ میں رہائشی عمارتوں، طبی مراکز اور ہسپتالوں سمیت غزہ کے بنیادی انفراسٹرکچر پر گذشتہ 126 روز کے غاصب صیہونی رژیم کے وحشیانہ ہوائی حملوں کے باوجود اسرائیلی فوج نے گذشتہ شب خان یونس کے أمل ہسپتال کو ایک مرتبہ پھر نشانہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1115057