کوئٹہ، تندور مالکان کے حکومت سے مذاکرات کامیاب، کل سے تندور کھل جائینگے
21 Nov 2023 20:07
ڈی سی کوئٹہ اور تندور ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے بعد تندور مالکان نے کل سے کوئٹہ میں تندور کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ تندور مالکان نے حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد بارہ روز بعد تندور کھولنے کا اعلان کر دیا۔ کل سے کوئٹہ کے تندور کھل جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تندور ایسوسی ایشن کے رہنماؤں سے مذاکرات کئے۔ مذاکرات میں طے پایا گیا کہ 165 گرام کی روٹی 25 روپے میں فروخت کی جائے گی۔ تندوری روٹی کی قیمت کے تعین کیلئے قائم تجزیاتی کمیٹی پندرہ دن میں نیا ریٹ طے کرے گی۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے کامیاب مذاکرت کے بعد تندور ایسوسی ایشن نے بارہ روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ: 1097245