QR CodeQR Code

پہلے سے انتخابی نتائج طے کیے تو ملک مسائل سے نہیں نکل سکے گا، بلاول

21 Nov 2023 13:10

نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی پی چئیرمین نے ایک بار پھر نون لیگ پر تنقید کی اور بغیر نام لیے کہا کہ ایک شخص کو وزیراعظم بنانے کی تیاری کی جارہی ہے، اگر ہم نے الیکشن سے پہلے نتائج طے کرنا ہے تو پھر کوئی فائدہ نہیں ہے‘۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر الیکشن کے نتائج پہلے سے طے کرنا ہے تو پھر انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں اور نہ ہی ملک مسائل سے نکل سکے گا۔ نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر نون لیگ پر تنقید کی اور بغیر نام لیے کہا کہ ایک شخص کو وزیراعظم بنانے کی تیاری کی جارہی ہے، اگر ہم نے الیکشن سے پہلے نتائج طے کرنا ہے تو پھر کوئی فائدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن نہ ہوئے تو معیشت اور دہشت گردی کے مسائل حل نہیں ہوں گے اور نہ پاکستان خارجی سطح پر کوئی واضح مؤقف و پالیسی اختیار کرسکے گا، ایسی صورت میں ایک وزیر اعظم بنے گا تو دوسرا دھاندلی پر احتجاج کی سیاست کرے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میاں نواز شریف نے تاجر برادری اور صنعت کاروں کو پیشکش کی کہ سرمایہ کاری کا سوال نہیں کیا جائے گا، ایسی صورت حال میں عوام کی کے حقوق پامال ہوتے ہیں، کاروباری افراد کو اپنا نفع عوام کے ساتھ شیئر کرنا چاہیے۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ ایک طرف جیل والے دوسری طرف دو تہائی اکثریت والے ہیں، 70 سال سے سیاست کرنے والے بزرگ اپنے منشور پر الیکشن لڑیں، عوام جانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کے پاس ہی مسائل کا حل ہے۔


خبر کا کوڈ: 1097188

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1097188/پہلے-سے-انتخابی-نتائج-طے-کیے-ملک-مسائل-نہیں-نکل-سکے-گا-بلاول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com