QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ پنجاب لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے قیام کیلئے فکر مند

21 Nov 2023 13:01

وزیراعلیٰ نے خصوصی  طور پر سی بی ڈی حکام کو ہدایت کی کہ سی بی ڈی میں امریکی قونصلیٹ کے قیام کیلئے فوری طور پر این او سی کے اجراء کیلئے کام مکمل کیا جائے۔ اس حوالے سے سی بی ڈی حکام نے بتایا کہ سکیورٹی اداروں کی کلیئرنس کے بعد این او سی جاری کر دیا جائے گا، تاہم وزیراعلیٰ نے زور دے کر کہا کہ امریکی قونصلیٹ کے قیام کیلئے این او سی کی راہ میں حائل رکاوٹیں فوری دور کی جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں تعمیر ہونیوالا تاریخی منصوبہ سی بی ڈی پنجاب تیزی سے تکمیل میں مراحل میں ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی متعدد بار منصوبے کا دورہ کر چکے ہیں اور تعمیراتی کام جلد مکمل  کرنے کی ہدایات کر چکے ہیں۔ آج بھی انہوں نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سی بی ڈی کے حکام سے ملاقات کی اور انہیں منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے خصوصی  طور پر سی بی ڈی حکام کو ہدایت کی کہ سی بی ڈی میں امریکی قونصلیٹ کے قیام کیلئے فوری طور پر این او سی کے اجراء کیلئے کام مکمل کیا جائے۔

اس حوالے سے سی بی ڈی حکام نے بتایا کہ سکیورٹی اداروں کی کلیئرنس کے بعد این او سی جاری کر دیا جائے گا، تاہم وزیراعلیٰ نے زور دے کر کہا کہ امریکی قونصلیٹ کے قیام کیلئے این او سی کی راہ میں حائل رکاوٹیں فوری دور کی جائیں اور این او سی کا اجراء یقینی بنایا جائے۔ یاد رہے کہ یہ منصوبہ لاہور میں فیروز پور روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ کے سنگم پر لبرٹی مارکیٹ اور کلمہ چوک کے درمیان تعمیر کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ ایران اور چین کو بھی یہاں اپنے قونصلیٹ بنانے کی پیشکش کر چکے ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 1097185

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1097185/وزیراعلی-پنجاب-لاہور-میں-امریکی-قونصلیٹ-کے-قیام-کیلئے-فکر-مند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com