QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا پارٹی کا 56 واں یوم تاسیس انتہائی عقیدت و احترام سے منانے کا اعلان

21 Nov 2023 12:20

پی پی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا ہے کہ یوم تاسیس کا ملک گیر اجتماع صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سیاسی امور کی چیئرپرسن فریال تالپور کی ہدایت پر پارٹی کا 56 واں یوم تاسیس چاروں صوبوں کی طرح آزاد کشمیر بھر میں انتہائی عقیدت و احترام، نظریاتی جوش و خروش سے تیس نومبر کو منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع، سٹی، تحصیل مقامات پر پروقار تقریبات کا انعقاد کر کے کیک کاٹے جائیں گے اور پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی قومی و عالمی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کر کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سابق وزیر خارجہ کو وزیراعظم پاکستان منتخب کرنے کی ملک گیر تحریک کو نوجوان نسل میں اجاگر کرنے کیلئے پاکستان کے عام انتخابات میں حصہ لینے والے نامزد امیدواران کی انتخابی مہم میں بھرپور شرکت کی جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر نے گزشتہ روز یہاں پارٹی، پی،ایس،ایف، پیپلز یوتھ کے عہدیداروں و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا پارٹی کے صدر چوہدری محمد یاسین، اسپیکر چوہدری لطیف اکبر، سابق سینئر مشیر چوہدری ریاض۔ سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور نے نے پارٹی تنظیموں کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ شوکت جاوید میر نے کہا کہ یوم تاسیس کا ملک گیر اجتماع صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں منعقد کیا جا رہا ہے جس سے پارٹی کے جواں سال چیئرمین فخر پاکستان بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری، سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور سمیت مرکزی قیادت خطاب کرے گی۔ جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملکی و سیاسی صورتحال، عام انتخابات، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین سمیت بدلتے ہوئے عالمی حالات پر پالیسی خطاب میں اہم ترین اعلان کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر سے اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر پارٹی صدر چوہدری محمد یاسین سابق صدر و زیراعظم سردار محمد یعقوب خان، وزرا فیصل ممتاز راٹھور، میاں عبد الوحید، سردار جاوید ایوب خان، چوہدری قاسم مجید، سید بازل علی نقوی، جاوید اقبال بڈھانوی، چوہدری عامر یاسین، محترمہ نبیلہ ایوب، سردار ضیا القمر، عامر غفار لون کے علاوہ پارٹی عہدیدار کوئٹہ یوم تاسیس کے تاریخ ساز اجتماع میں شرکت کریں گے۔ شوکت جاوید میر نے کہا آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواران چاروں صوبوں سے سرپرائزںگ نتائج حاصل کریں گے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دنیا کے کم عمر ترین پاکستانی وزیراعظم منتخب ہونے کا حلف اٹھا کر عالمی اعزاز حاصل کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1097170

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1097170/پیپلز-پارٹی-ا-زاد-کشمیر-کا-56-واں-یوم-تاسیس-انتہائی-عقیدت-احترام-سے-منانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com