QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کی جامعات میں وی سیز کی تعیناتی کیلئے کمیٹی کو فعال بنانے کی ہدایت

20 Nov 2023 20:51

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ایک ہفتے کے اندر کمیٹی کی رکنیت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلرز کی تعیناتی کیلیےمیرٹ اور دیگر تقاضوں کے ساتھ امیدوار کی انتظامی صلاحیتوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لیے سرچ کمیٹی کو ہنگامی بنیادوں پر فعال بنانے کی ہدایت کردی۔ سید ارشد حسین شاہ کی زیر صدارت شعبہ اعلی تعلیم میں اصلاحات پر اجلاس ہوا جس میں نگران صوبائی وزیر اعلیٰ تعلیم اور صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی، چیف سیکرٹری، سیکرٹری اعلی تعلیم اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لیے سرچ کمیٹی کو ہنگامی بنیادوں پر فعال بنانے، یونیورسٹیوں کو مالی طور پر خود انحصار بنانے کے لئے فنانشل پلانز تیار کرنے کے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ایک ہفتے کے اندر کمیٹی کی رکنیت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلرز کی تعیناتی کیلیےمیرٹ اور دیگر تقاضوں کے ساتھ امیدوار کی انتظامی صلاحیتوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے، تعلیمی نظام کا معیار بلند کرنے کیلیے بنیادی تعلیم سے ہی ترجیحات کا تعین کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1097018

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1097018/خیبر-پختونخوا-کی-جامعات-میں-وی-سیز-تعیناتی-کیلئے-کمیٹی-کو-فعال-بنانے-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com