QR CodeQR Code

مشرقِ وسطیٰ میں امن کی بحالی میں مدد کیلئے تیار ہیں، وانگ ای

20 Nov 2023 12:33

واضح رہے کہ سعودی عرب، اردن، مصر، فلسطین، انڈونیشیا اور او آئی سی حکام چین کے دورے پر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای کا کہنا ہے کہ چین مشرقِ وسطیٰ میں امن کی بحالی میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ بات وزیرِ خارجہ چین وانگ ای نے عرب اور مسلم ممالک کے سفارت کاروں کے وفد کے دورہ چین کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ چین مشرقِ وسطیٰ میں امن کی بحالی میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے، غزہ کی صورتِحال کو جلد سے جلد ٹھنڈا کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ وزیرِ خارجہ چین وانگ ای کا کہنا ہے کہ غزہ میں ایک بڑی انسانی تباہی سامنے آ رہی ہے جو دنیا بھر کے ممالک کو متاثر کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو غزہ میں انسانی تباہی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہیں۔ اس حوالے سے سعودی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو روکنے کے لیے عالمی برادری کو ذمے داری کے مظاہرے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، اردن، مصر، فلسطین، انڈونیشیا اور او آئی سی حکام چین کے دورے پر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1096916

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1096916/مشرق-وسطی-میں-امن-کی-بحالی-مدد-کیلئے-تیار-ہیں-وانگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com