QR CodeQR Code

توشہ خانہ ریفرنس

نواز شریف کا 30 نومبر تک بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت

20 Nov 2023 10:59

توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد میں ہوئی، جس میں جج محمد بشیر کے روبرو وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ نواز شریف کا دوران تفتیش بیان ریکارڈ نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کا 30 نومبر تک بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کر دی۔ توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد میں ہوئی، جس میں جج محمد بشیر کے روبرو وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ نواز شریف کا دوران تفتیش بیان ریکارڈ نہیں ہوا۔ وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ  عدالت نیب کو نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کرے۔ ہم چاہتے ہیں نواز شریف کا مؤقف نیب ریکارڈ کر لے، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ درخواست پڑھنے کا وقت دے دیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس میں کیا مسئلہ ہے، نواز شریف کو بلا کر بیان ریکارڈ کر لیں۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہمیں سوالنامہ دے دیں، ہم بیان دے دیتے ہیں، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ تفتیشی افسر بیان ریکارڈ کر لیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ بعد ازاں عدالت نے توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے 30 نومبر تک بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 30 نومبر تک ملتوی کر دی۔


خبر کا کوڈ: 1096908

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1096908/نواز-شریف-کا-30-نومبر-تک-بیان-ریکارڈ-کرانے-کی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com