پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں ترقی کرے گا، شہباز شریف
19 Nov 2023 22:52
سابق گورنرپنجاب رفیق راجوانہ سے ملاقات میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انشا اللہ مسلم لیگ (ن) الیکشن جیت کر حکومت بنائے گی اور میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، منفی پروپیگنڈہ ہمارے جمہوری اور معاشی سفر میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کی سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ اور ٹکٹ ہولڈر ایم پی اے ملک آصف رفیق رجوانہ سے لاہور رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران پاکستان کی سیاست اور بالخصوص جنوبی پنجاب اور ملتان کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس دوران میاں شہباز شریف نے کہا کہ انشااللہ مسلم لیگ (ن) الیکشن جیت کر حکومت بنائے گی اور میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، منفی پروپیگنڈہ ہمارے جمہوری اور معاشی سفر میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔ اس دوران ملک آصف رفیق رجوانہ سے آئندہ الیکشن اور حلقے کی سیاست پر گفتگو ہوئی۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی کے لیے ڈبل ٹرپل سپیڈ سے کام کرنے پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ: 1096831