QR CodeQR Code

تربت، سڑک کنارے دھماکے سے تین افراد جانبحق

19 Nov 2023 22:52

تحصیل ہوشاب میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے سے تین افراد جانبحق ہو گئے۔ نگران وزیر داخلہ نے واقعہ کے نوٹس لے لیا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع تربت میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے سے تین افراد جانبحق ہو گئے۔ نگران وزیر اطلاعات نے واقعہ کے نوٹس لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ تربت کی سب تحصیل ہوشاب میں ہوا ہے۔ جس میں گاڑی میں سوار تین افراد جانبحق ہوئے۔ دوسری جانب نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے تربت میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مذہب معصوم افراد ہر حملے کی اجازت نہیں دیتا۔ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے منافی فعل ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1096830

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1096830/تربت-سڑک-کنارے-دھماکے-سے-تین-افراد-جانبحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com