QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کراچی سے کلین سوئپ کرے گی اور اتحاد بنانیوالے دیکھتے رہ جائیں گے، سعید غنی

19 Nov 2023 19:18

وفد سے ملاقات کے دوران پی پی رہنما نے کہا کہ اپنے دور میں عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرکے ان کے دل جیتے ہیں، بے شمار ترقیاتی منصوبے شروع کئے اور بیشتر منصوبوں کی تکمیل کرکے عوام کو سہولیات دی ہیں، آئندہ بھی عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و سابق صوبائی وزیر سعید غنی سے راجپوت قومی الائنس کے چیئرمین راؤ ندیم احمد کی قیادت میں منظور کالونی یوسی 5 کی سماجی شخصیات کے وفد نے ملاقات کی اور آئندہ الیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ وفد میں سید نسیم، عبداللطیف، راؤ عادل، صغیر احمد، امین گل، عارف حسین و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر بات چیت کرت ہوئے سابق صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی مقبول ترین پارٹی بن گئی ہے۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کا حل اور سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی سے کلین سوئپ کرے گی اور اتحاد بنانے والے دیکھتے رہ جائیں گے، اپنے دور میں عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرکے ان کے دل جیتے ہیں، بے شمار ترقیاتی منصوبے شروع کئے اور بیشتر منصوبوں کی تکمیل کرکے عوام کو سہولیات دی ہیں، آئندہ بھی عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر راؤ ندیم احمد نے سعید غنی کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور بھرپور انتخابی مہم چلانے کا اعادہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 1096801

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1096801/پیپلز-پارٹی-کراچی-سے-کلین-سوئپ-کرے-گی-اور-اتحاد-بنانیوالے-دیکھتے-رہ-جائیں-گے-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com