QR CodeQR Code

نظریہ استحکام پاکستان مثبت سوچ و فکر ہمارا اثاثہ حیات ہے، شوکت جاوید میر

19 Nov 2023 09:20

اپنے ایک بیان میں پی پی آزاد کشمیر کے رہنما کا کہنا ہے کہ لیپہ ویلی کی محرومیوں اور ناانصافیوں، جائز حقوق کی بازیابی اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لازوال اسلامی انسانی کردار پر افواج پاکستان کا اجتماعی شکریہ ادا کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر نے کہا ہے کہ لیپہ ویلی کی محرومیوں اور ناانصافیوں کی بدترین مثالوں کے تدارک، جائز حقوق کی بازیابی اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لازوال اسلامی انسانی کردار پر افواج پاکستان کا اجتماعی شکریہ ادا کر کے وقت امتحان میں ناقابل تسخیر دفاع، اپنی آزادی کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے کا عزم اور یہی نظریہ استحکام پاکستان مثبت سوچ و فکر ہمارا اثاثہ حیات ہے۔ اب بھی مقبوضہ کشمیر میں نو لاکھ قابض افواج بھارت کے مظالم، ریاستی دہشت گردی، لاقانونیت، انتہا پسندی، گھر گھر تلاشیاں، کریک ڈاؤن، خواتین کی اجتماعی آبروریزی، گمنام قبروں کی دریافت، حریت کانفرنس کے مرد و خواتین رہنماؤں کی گرفتاریوں کے علاوہ مذہبی، شہری آزادیوں پر پابندیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور لاکھوں شہدائے کے خون ناحق کی دلخراش داستانیں ہیں اور فلسطین میں اسرائیلی فوجی آپریشن، تعلیمی اداروں، ہسپتالوں، مساجد سمیت شیرخوار بچوں اور خواتین پر انسانیت سوز مظالم کے کوہ گراں ہمیں آزادی کی نعمت اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی عقیدت کی قدر و منزلت سے روشناس نہیں کروا سکتی تو پھر دنیا اور آخرت میں پسپائی ہمارا تعاقب کرتی رہے گی، ہم بہادر افواج پاکستان چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اور قومی سلامتی کے اداروں کے مناسب وقت پر درست قابلِ ستائش فیصلوں پر عملدرآمد پر قوم مہر تصدیق ثبت کرتی ہے۔

شوکت جاوید میر نے کہا کہ عظیم فلسفی کشمیری النسل عالمی شہرت یافتہ انقلابی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے ارشادات و فرمودات پر نسل نو عمل پیرا ہو کر ستاروں پر کمند ڈالنے کا کمال حاصل کر سکتی ہے، علامہ ڈاکٹر محمد اقبال حقیقی عاشق رسول اور مصور پاکستان اور کرہ ارض میں پاکستان اور مسلمانوں کی ہی نہیں زمانوں کی پہچان ہیں۔ انھوں نے کہا فکر اقبال سے دوری کی وجہ اجتماعی ناکامی اور پستی کی بڑی وجہ ہے۔ شوکت جاوید میر نے کہا کہ افواج پاکستان نے نوجوان نسل کی ذہنی استعداد کار بڑھانے اور سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں مقدس مشن کو فروغ دینے کیلئے جدید سہولیات فراہم کرنے کا فریضہ ادا کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1096712

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1096712/نظریہ-استحکام-پاکستان-مثبت-سوچ-فکر-ہمارا-اثاثہ-حیات-ہے-شوکت-جاوید-میر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com